ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

64 سیاستدانوں ، معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کا کیس،نام سامنے آگئے

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے 64سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور ان سے بیان حلفی طلب کرنے کی درخواست پرفریقین کے وکلاءکو دلائل کےلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز لاہور کالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔سابق صدر .پرویز مشرف کے وکیل میجر (ر)اختر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی لکھی ہو ئی انگریزی سمجھ نہیں آ رہی جس کی بناءپر جواب داخل نہیں کرایا۔پرویز مشرف عام پاکستانی ہیں انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی ان کے خلاف بے بنیاد درخواست دائر کی گئی۔اختر شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے میں خود جواب داخل کرانا چاہتا ہوںجس پر درخواست گزار نے کہا کہ اگر پرویز مشرف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو اپنے وکیل کی بجائے اپنی طرف سے بیان حلفی جمع کرائیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف،نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشائ،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے 400ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں 149جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ درخواست میں بنائے گئے فریقین بیرون ملک دولت کی منتقلی سے انکاری ہیں لہٰذاان سے دولت بیرون ملک منتقل نہ کرنے کے حوالے سے بیان حلفی طلب کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید کاروائی 8مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…