لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں تحفظ خواتین بل کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد پہلا مقدمہ لاہور میں درج کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ گرین ٹاﺅن میں درج مقدمے میں ایک بیوی بسرا بی بی نے درخواست دی ہے کہ اس کا خاوند طیب نشہ اورمجھ پر تشدد کرتا ہے جبکہ گھر میں فاقے چل رہے ہیں۔مجھے میرا حق دلوایا جائے۔ خاتون اپنے بچے کو لے کر تھانے میں پہنچ گئی۔ پولیس نے اس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔