شکارپور(نیوز ڈیسک)اسلامی نظریاتی کاؤنسل کے چیئرمیں اور جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے شکارپور میں امروٹی ہاؤس ،جے یو آئی ضلعی جنرل سیکریٹری سید ولی اللہ امروٹی کے ساتھ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں خواتیں کے تحفظ کے حوالے سے پاس ہونے والا بل قائد آعظم کے نظریئے اور پاکستان کے آئیں کی سنگیں خلاف ورزی ہے اور پاکستان کے آرٹیکل 6اور 73کے آئیں کے تحت ،آئیں کی خلاف وزری کرنے والے سزا کے حقدار ہیں اور جو بھی قانون آئیں کے تحت جوبھی قانون بنایا جائے وہ وہ قران اور سنت کے خلاف نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کاؤنسل کے فیصلون پر جنرل ضیاکے دور میں عمل ہوااور بعد میں جمہوری حکومتوں نے اسلامی نظریاتی کاؤنسل کی سفارش پر عمل کرنے پر توجہ نہیں دی اور اسلامی نظریاتی کاؤنسل ایک آئینی ادارہ ہے اور ان کی سفارشات پر اسیمبلی میں قانون سازی کی جانی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی (ف) میں جے یو آئی نظریاتی گروپ کے ضم ہونے کے بعد جے یو آئی (ف)کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ممتاز قادری کے جذبے کی ہم احترام کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان کے قانون کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھوں میں نہیں لینا چاہیے اس موقع پر ان کے ساتھ سینیٹرحمداللہ سمیت جے یو آئی ضلع شکارپور کے رہنماؤں کی بھاری تعداد موجود تھی۔