لاہور (نیوزڈیسک) سکیورٹی وجوہات کی بناءپر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طے شدہ تمام مصروفیات کو ملتوی کردیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں مزنگ ، وارث روڈ ، بستی سیدن شاہ میں منصوبوں کے افتتاح سمیت پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرنا تھیں تاہم انکے میڈیا ترجمان کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناءپر ان کی مصروفیات کو ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے سردار ایاز صادق کو حلقے میں جانے سے روکا گیا ۔