پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ممتازقادری کو پھانسی دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، آج غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ممتازقادری کو پھانسی دینے کے خلاف وحدت روڈ لاہور پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس کی قیادت جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد،جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمان عباسی،امیر جماعت اسلامی لاہورذکراللہ مجاہد،نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب مولانا جاوید قصوری، منتظم پنجاب جمعیت طلبہ عربیہ مولاناعمروقاص اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔میاں مقصوداحمد ،ذکراللہ مجاہد نے کہاکہ ریمنڈڈیوس جوبلیک واٹر کااہم قائد تھا نے دن دیہاڑے تین قیمتی جانوںکوشہید کیا اور عزت واحترام کے ساتھ حکومت پاکستان نے اسے واپس امریکہ کے حوالے کیا تھا جبکہ ناموس رسالت کی خاطر ایک شاتم رسول کوقتل کرنے کے الزام میں ممتازقادری کوپھانسی کی سزادیناکہاں کاانصاف ہے۔جے آئی یوتھ لاہور کے صدرشاہد نوید ملک نے ممتازقادری کی شہادت کے حوالے سے نکالے گئے پی پی 143شالیمار لنک روڈ،پی پی 151گلاب دیوی چوک فیروزپور روڈاورپی پی149بند روڈ پراحتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔ جماعت اسلامی لاہور آج ( منگل ) 5بجے سہ پہر گلشن راوی مون مارکیٹ میںغائبانہ نمازجنازہ اداکریگی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…