لاہور (نیوزڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے،چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے آج یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دے دی ہے اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دن اپنی دکانیں بند کرکے عظیم عاشق رسول سے یکجہتی کا اظہار کریں،سنی اتحاد کونسل ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف 3روزہ سوگ منائے گی اور اہلسنّت کے تمام مدارس بند رہیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بزدل حکمرانوں نے امریکی اور مغربی دباﺅ پر ممتاز قادری کو پھانسی دی ہے۔ممتاز قادری کو پھانسی دے کر حکمرانوں نے اپنی عاقبت خراب کرلی ہے۔ممتاز قادری ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرکے تاریخ میں امر ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ممتاز قادری کے جنازہ میں شرکت کیلئے جانیوالے قافلوں کو روک کر حالات خراب نہ کرے۔ عاشق رسول ﷺ کے جنازہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری تا قیامت عاشقان رسول کی دل کی دھڑکنوں میں بستہ رہے گا۔ ہر عاشق رسول کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔