اسلام آباد(نیوزڈیسک) نامزد گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی تقریب حلف برداری آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی کے کے نامزد گورنر سینیٹر اقبال ظفرجھگڑا کا نام صوبے کی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں جبکہ موجودہ وقت میں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں ردوبدل پر پابندی عائد کررکھی ہے،تاہم اٹھارہویں آئینی ترمیم کے مطابق کسی ایک صوبے کا ووٹر دوسرے صوبے کا ووٹر نہیں بن سکتا ۔اس قانون کی روشنی میں اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر کے عہدے کیلئے حلف اٹھانے میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں درپیش ہیں۔اقبال ظفرجھگڑا کے پی کے کے گورنر شپ کیلئے نامزدگی کی منظوری وزیراعظم اور صدر مملکت نے پہلے دی ہوئی ہیں۔