اسلام آباد(نیوزڈیسک) کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں،حکومت نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کرلیا، ہدایات جاری،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظمیوں سے تعلق رکھنے والے کارندوں کی شہری سہولیات ختم کی جائیں گی اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی موبائل سمز اور بینک اکاﺅنٹس منجمد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں، میڈیا ہاﺅسز کی سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا عام شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدام کریں گے اور کسی بھی سطح پر ملک کا نام بدنام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ نے حالیہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے جڑواں شہروں کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو انتظامات کی ہدایت کی۔