ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں پولیس نے چھاپا مارکے 50 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کرکے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق محمد وسیم نامی شخص نے گڑمنڈی کے علاقے میں پتنگیں تیار کرنے کا کارخانہ بنارکھا تھا جہاں چھاپا مار کر50 ہزار پتنگیں اور سیکڑوں میٹر ڈور برآمد کی گئی۔ کارروائی کےدوران کارخانے کو سیل اور مالک محمد وسیم سمیت 4افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگیں تیا رکرنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے