پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اس سال30 اکتوبر تک پشاور شہر میں سو جدید ترین ائرکنڈیشن بسیں چلانے کا حکم دیا ہے یہ ہدایات اُنہوں نے پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر ، ممبرصوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، جاوید نسیم، ضلعی ناظم ارباب عاصم، چیف سیکرٹری ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید بسیں چلانے کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جدید ائرکنڈیشنڈ بسیں کوریڈور 2 کے علاوہ رنگ روڈ اور حیات آباد میں بھی چلائی جائیگی ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے ہر لحاظ سے باسہولت بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں منصوبے کیلئے مناسب فرم کی تلاش کیلئے اظہار دلچسپی کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ پشاور میں بس رپیڈ ٹرانسپورٹ کے منصوبے کی فیزبیلیٹی مکمل ہو چکی ہے جبکہ فزبیلٹی سٹڈی پر کام اس سال جنوری میں شروع ہو چکا ہے جو اگست تک مکمل ہو جائے گا اسی طرح ڈٹیل انجینئرنگ ڈئزائننگ پرکام جولائی میں شروع ہو کر اس سال نومبر میں مکمل ہو گا اجلاس کو بتایا گیا کہ کوریڈور2 جو چمکنی سے شروع ہو کر کارخانو مارکیٹ پر ختم ہو گاکی تعمیر کاکام اگلے سال جنوری میں شروع ہو گا جو دسمبر2017 تک مکمل ہو گا اور اس پر 20 بلین روپے کی لاگت آئے گی جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالی تعاون فراہم کرے گا وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کے پی سی ون کی سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری کیلئے کا تیز کرنے کی ہدایت کی ۔