راولاکوٹ(نیوزڈیسک)صدر آزاد کشمیر سردار محمدیعقوب خان ان کے بیٹے فہد یعقوب اور بھتیجے خالد افسر کے خلاف مقامی آباد ی کی طرف سے دائر کی گئی رٹ کو عدالت نے خارج کر دیا – علی سوجل کی مقامی آبادی نے فوڈ انسپکٹر عبدالحمید خان اور دیگر کی طر ف سے کیے گے مقدمے کہ صدر یاست ان کے بیٹے اور بھتیجے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کر کہ ریسٹ ہاﺅسز بنوا رہے ہیں پر سماعتوں کے بعد مقدمہ اس بنا پر خارج کر دیا ہے کہ مقدمہ کرنے والا کوئی بھی فرد برائے راست متاثر نہیں ہو رہا مقدمہ خارج کر دیا ہے مقدمہ خارج ہونے کے بعد ریسٹ ہاﺅسز کی تعمیر اب قانونی شکل اختیار کر جائے گی دوسری طرف علی سوجل کی برادری نے مقدمہ خارج ہونے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اگلی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔