اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاک فوج نے شوکت خاتم ہسپتال کراچی کےلئے زمین عطیہ کر دی چیئر مین پی ٹی آئی عمران نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔آرمی چیف جنرال راحیل شریف نے نیک نیتی کے ساتھ رضائے الہٰی کے حصول کیلئے شوکت خانم ہسپتال کراچی کیلئے زمین عطیہ کردی ہے جس کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے زمین عطیہ کی ہے ، انہوں نے یہ زمین ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کراچی میں دی ہے جس کیلئے ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔