راولاکوٹ(نیوزڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالمجید چوہدری کے لخت جگر کوپالتو کتے نے کاٹ کھایا ۔زخمی لاڈلا اسلام آباد علاج کے لئے منتقل ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے چھوٹے بیٹے بلال چوہدری کوپالتو کتے نے کاٹ کھایا۔ یہ کتا برطانیہ سے لاکھوں روپے مالیت میں خریدا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے ایک ڈاگ شو میں کتا شکست سے دو چار ہو گیا تھا ۔جس پر بلال چوہدری نے کتے کو غصہ دکھایا ۔کتا یہ غصہ اور ڈانٹ برداشت نہ کر سکااور بلال چوہدری کو کاٹ کھایا ۔پہلے میرپور اور بعد ازاں اسلام آباد میں زخمی کا علاج معالجہ ہوا۔بلال چوہدری کے بڑے بھائی نے اشتعال میں آکر کتے کو شدید پیٹا۔افسوس ناک بات یہ ہے کہ بلال چوہدری کی9مارچ کو شادی ہونا تھی ۔اس زخم کے باعث ،شادی کی خوشیاں ذرا پھیکی پڑ گئیں۔