پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا،خیبر پختونخوا رایٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو اب تک ایک ہزار 785شکایات موصول ہوئیں ۔ کمیشن کی شکایات حل کرنے کی شرح 80فیصد رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کمیشن کو اب تک ایک ہزار 785شکایات موصول ہوئیں جن میں ایک ہزار 441حل کی گئیںدستاویزات کے مطابق سال 2013اور 2014میں کل 289شکایات موصول ہوئیں جن میں صرف ایک حل نہیں کی جاسکی اسی طرح سال 2015میں ایک ہزار 91شکایات موصول ہوئیں،979حل کئی گئیں،دستاویز کے مطابق سال 2016میں اب تک 404شکایات موصول ہوئیں جن میں 173شکایات حل کی گئیں کمیشن کو اب تک 214شکایات خواتین کی جانب سے موصول ہوئیں کمیشن کی شکایات حل کرنے کی شرح 80فیصد رہی ہے ۔۔