پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں ایسے دن بھی آئیںگے کسی نے سوچا نہ تھا

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) یہ کیا ہورہا ہے؟ اگر ابھی ایسا حال ہے تو جون جولائی اور اگست میں تو۔۔۔! کراچی کے شہریوں کو کڑکتی دھوپ،چلچلاتی گرمی نے فروری کے مہینے میں ہی دیوانہ بناڈالا،آگے کیا ہوگا ہر کوئی پریشان،دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تو جاری ہیں ہیں مگر کراچی میں ایسے دن دیکھنا پڑیںگے یہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں اب بھی ٹھنڈی ہواو¿ں کا بسیرا ہے لیکن کراچی کے عوام فروری کے مہینے میں کڑکتی دھوپ اور چلچلاتی گرمی سہہ رہے ہیں اور شہر میں مسلسل دوسرے روز بھی درجہ حررات 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے رات کے وقت تو موسم خوشگوار رہتا ہے لیکن دن کے وقت شدید گرمی سے زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، گزشتہ روز شہر میں فروری کے مہینے میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا لیکن آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری سیلئیس تک جا پہنچا ہے۔ چھٹی کا روز ہونے کی وجہ سے کراچی کے لوگوں نے اپنا زیادہ وقت گھروں میں ہی گزارا ہے اور شام ہوتے ہی بڑی تعداد میں عوام نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔طبی ماہرین کا عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر نکلیں تو گرم موسم سے بچاو¿ کے لئے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باوجود ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں، سمندر سے چلنے والی ہوا رکنے کی وجہ سے شہر میں گرمی کا زور ہے جو کہ 2 مارچ تک برقرار رہے گا ، 2 اور 3 مارچ کو بلوچستان سے داخل ہونے والے ہوا کے کم دباو¿ کے باعث شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے موسم بہتر ہوجائے گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…