پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

میری برطانیہ میں جانے کی خبروں میں کو ئی سچائی نہیں ہے، چوہدری سرور

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)پا کستان تحریک انصاف پنجاب کے امیدوار برائے صدر سابق گورنر و رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میری برطانیہ میں جانے کی خبروں میں کو ئی سچائی نہیں ہے مخالفین ایسی باتیں کرتے رہے ہیں اب میر ا جینا مرنا پا کستان میں ہی ہے،اور میں کبھی بھی برطانیہ کی شہریت حاصل نہیں کروں گا۔ مجھے جو پیا ر اور محبت پا کستان اور پنجاب کی عوام نے دی ہے اسے کبھی بھی فراموش نہیں ہو نے دوں گا۔ عوام کے پیار کی وجہ سے پا کستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پنجاب صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ہر وہ شخص پارٹی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے جو پا کستان تحریک انصاف کا ممبر ہے ۔چیئرمین عمران خان نے تما م اختیا رات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے کیلئے اپنے تما م اختیا رات تقسیم کر دیئے ہیں ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سکے دوران گفتگو کترتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن سے ملک میں تبدیلی کی لہر چلے گی،پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تما م اختیا رات نچلی سطح پر منتقل کر نے کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب صدر کیلئے الیکشن لڑوں گا اور انشا ء اللہ کامیاب ہو کر پا کستان تحریک انصاف اور ملک کی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دوں گا۔انہوں نے کہا کہ بے بنیا د خبروں سے مجھے کو ئی فرق نہیں ،بلکہ میں پا کستان کیلئے کام کر رہا ہوں۔ اس موقع پر رانا آصف توصیف،ڈاکٹر اسد معظم،انجینئر رانا مبشر،کامران ڈار،فردوس رائے،کامران گیلانی،میاں طلحہ و دیگر بھی مو جود تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…