پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحفظ نسواں قانون کے خلاف عدالت جانے والے کی حمایت کریں گے: مولانا فضل الرحمان

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اسمبلی سے منظور کئے گئے تحفظ نسواں قانون کے خلاف عدالت جانے والے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں جے یو آئی (ف) کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے آئین کے مطابق قانون سازی کا محور پارلیمنٹ ہے، ملک کی پالیسیاں طے کرنے کا حق پارلیمنٹ اور حکومت وقت کو ہے، قانون سازی کے وقت ہر معاملے میں قران و سنت سے رہنمائی حاصل کرنا ہوتی ہے، جب ہم ملک کو آئین کے مطابق چلانے کی بات کرتے ہیں تو پھر ہمیں تنگ نظر کیوں کہا جاتا ہے، شرعی معاملات کے حل کا اختیار جب اسلامی نظریاتی کونسل کودیا گیا ہے تو پھر اس کے ارکان یا چئیرمین کو بلاجواز تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے برخلاف کوئی قانون نہیں بنائیں گے، وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مری معاہدہ قائم کیا، جس کی پاسداری نہ کرنے پر انہوں نے احتجاج کیا اور اب وہ کیوں معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی چھت میں اللہ کے 99 نام لکھے ہیں، ان ناموں کے نیچے اللہ کے قانون کے خلاف قانون بنا ڈالا، پنجاب میں نئے قانون کے مطابق ایک عورت اپنے شوہر کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائے گی۔ اس کے بعد شوہر کے ہاتھ میں سم لگائی جائے گی جس سے اس کی حرکات کا پتہ چلایا جا سکے گا، قتل کے مقدمے کی بھی وڈیو نہیں بنائی جاسکتی لیکن پنجاب میں منظور کئے گئے نئے قانون کے تحت میاں بیو ی کے جھگڑے کی عدالتی رکارڈنگ کی جائے گی، قرآن انسان کو احترام بخشتا ہے لیکن یہاں انسان کی تذلیل کی جارہی ہے۔ آج ماڈرن ازم اور لبرل ازم کے نام پر معیارات تبدیل ہوگئے ہیں، برطانیہ کی نقل کرنے کے لئے انہوں نے اپنے خاندانی نظام کو نہیں دیکھا، تحفظ نسواں قانون کے تحت خاندانی نظام کو بکھیر دیا، جب خاندان ٹوٹ جائیں گے تو گھر کے فرد در بدر ہوجائیں گے۔ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر نظریات پر سودے بازی نہیں کریں گے اور تحفظ نسواں ایکٹ کو چیلنج کرنے والوں کی مکمل حمایت کریں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…