اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے اہم اجلاس آج (پیر) کو طلب کر لیا ہے ،اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی آئی ائے کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعظم نے اہم اجلاس آج اسلام آبا د میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں پی آئی اے کی مستقبل کر بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پاکستان ایئر ویز کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ، رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور قائم مقام چیئرمین وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔