سکھر(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے ملک میں امن قائم ہو ا، وزیر اعظم نے نیب کے متعلق بیان دے کر سب کو پریشان کر دیا، نیب نے پنجاب میں کام شروع کیا تو کوئی پر کاٹتا رہا اور کوئی دم پر پاﺅں کی بات کرتا رہا۔ جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو ملکر کرپشن کیخلاف جنگ کرنا ہوگی۔ ملکی ترقی جمہوریت میں ہے اور بھٹو خاندان نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں سیاست دانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم یہ سیاست اور سیاست دان ہی تھاجس نے پاکستان بنایا اور ملک کو آئین دیا۔سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست نے ہی ملک کو ایٹم بم دیا اور جمہورت دی۔ذوالفقار علی بھٹواور بینظیر بھٹو نے لوگوں کو جمہوری شعور دیا، صرف سیاست دان ہی ملک کو بچا سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ عوام جمہوریت کا تخفظ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہ پی آئی اے کو ختم کرکے نیا ادارہ بنانا کہاں کا منطق ہے،سیاستدانوں کو کرپشن کیخلاف جنگ کرنا ہوگی ،کالا باغ ڈیم کو کسی صورت قیول نہیں کریں گے۔وزیر اعظم کی جلد بازی کی تقریر نے گڑبڑ کر دی، انہوں نے جلدی میں تقریر کردی لوگ کہیں گے چوروں کو بچا رہے ہیں ، نیب کو ٹھیک کرنے کا کہا تو نہیں مانے جب گلے پڑی تو کہتے ہیں ٹھیک کرو، لوٹ مار کرنے والے سیاستدان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے نیب کو ٹھیک کرنے کا کہا تو ہماری کسی نے نہیں سنی اب نیب نے پنجاب میں کارروائیاں شروع کی تو کوئی پر کاٹنے اور کوئی دم پر پاؤں آنے کی بات کر رہا ، وزیراعظم نواز شریف کے جلد بازی کے بیان نے گڑ بڑ کر دی ہے اب نیب کو ٹھیک کرنے کا وقت نہیں لوگ کہیں گے چوروں کو بچانے کے لیے ایسا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سکھر میں جلسے سے خطابکرتے ہوئے کیا ،خورشید شاہ نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں جو بھی ملک کے کسی بھی کونے میں کرپٹ ہے اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی اس کیخلاف سیاستدانوں کو جہاد کرنا ہو گا ، کرپٹ عناصر جہاں بھی ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیب کو ٹھیک کرنے کا کہا تو کسی نے نہیں سنی اب نیب والے اپنے گلے پڑے تو ٹھیک کرنے کا کہ رہے ہیں ، نیب کو ٹھیک کرنے کا وقت اب چلا گیا اب کوئی اقدامات اٹھایا گیا تو لوگ کہیں گے چوروں کو بچانے کے لیے ایسا کیا گیا خورشید شاہ نے کہا کہ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے ملک کا امن بحال ہوا ، جس پر پوری قو م انکی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے ، توسیع لینے یا نہ لینے کو طول دینا مناسب نہیں ، دہشت گردی کیخلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضع ہے ، ہم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج پاکستان اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بچانے کے لیے ن لیگ کا ساتھ ، ن لیگ سے چاہیے کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہو جمہوری نظام ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا ملکی ترقی کا انحصار جمہوریت پر ہے ،عوام جمہوریت کی حفاظت کر نا اچھی طرح جانتے ہیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہیں پی پی پی کا بچہ بچہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیتا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ، کالا باغ ڈیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے پہلے ٹھارہ ڈیم بنائے جا ئیں پھرسوچیں گے، انہوں نے کہا پی آئی اے کو ختم کر کے نیا ادارہ بنانا کہاں کی منطق ہے پیپلز پارٹی مزدوروں کا استخصال کرنے کی کسی کواجازت نہیں دے گی ۔