نوابشاہ(نیوز ڈیسک)نوابشاہ میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے منوآباد میں شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 20 سالہ نوجوان نعمان قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق دواسرے نوجوان علی حسن بروہی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔