پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کراچی،پولیس کی کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 2افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقے پاکستان بازار میں سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور کچی شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ادھر سہراب گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرکے 2منشیات فروشوں معین الدین اور ایاز علی کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک اور واقعہ میں رضویہ کے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم عزیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب لانڈھی گل محمد چورنگی کے قریب فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں کے وار سے ٹرالر ڈرائیور ریاض حسین کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…