پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اچانک متحرک ہوگئے

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اچانک متحرک ہوگئے جس کے باعث وہ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئے۔ ذرائع کے مطابق کئی ماہ تک ڈاکٹر عشرت العباد گورنرہاوس سے باہر نہیں آئے لیکن گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد گزشتہ 15روز سے اچانک متحرک ہوگئے ہیں اور کراچی شہرکے بھی دورے کئے ہیں۔ متعدد حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کیا سندھ میں تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے؟ گرین بس تقریب میں گورنر سندھ کا کا خطاب بھی معنی خیزہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بس چل رہی تھی نہ بس چل رہا تھا۔اس خطاب میں ڈاکٹر عشرت العباد کی معنی خیز تنقید اوراشارہ کس کی طرف تھا؟۔ گورنر سندھ نے مزید کہا تھا کہ کبھی پاکستان کے دل کراچی کی بند شریانوں کو کھولنے کی کوشش نہیں ہوئی۔کراچی کو سب نے دل کہا۔کسی نے دل کی حفاظت نہیں کی۔ ان حلقوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خود 13سال سے گورنر ہیں۔ پھر بس کیوں نہیں چلا؟13سال سے بس نہیں چلی،بس نہیں چلا ،کیا گورنر بے اختیار تھے؟گورنر سندھ 13سال سے جبکہ آٹھ سالوں سے پیپلزپارٹی برسراقتدار ہے۔ اس خطاب میں گورنر سندھ نے آصف زرداری اورقائم علی شاہ پر بھی تنقید کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے کراچی کی بند شریانیں نہ کھولنے کا ذمہ دار کیا ایم کیوایم کو قراردیاہے؟ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں پوچھا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے کراچی کی بند شریانوں کو کھولا؟کیا ماضی کی حکومتوں نے کام نہیں کیا؟ ان حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کھنڈر بن رہاتھا تو گورنر 13سال سے کیوں خاموش رہے؟کیا سندھ میں کوئی سیاسی تبدیلی آنیوالی ہے؟کیا کراچی کے حوالے سے مستقبل قریب میں کوئی فیصلے ہونیوالے ہیں؟گورنر سندھ کو مستقبل قریب میں کوئی ذمہ داری مل سکتی ہے؟



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…