جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایف سولہ طیارے ملنے پر کسی ملک کو فکرنہیں کرنا چاہئے، دفترخارجہ

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت سے کسی دوسرے ملک کو فکر لاحق نہیں ہونی چاہیے جب کہ یہ طیارے ملنے سے پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ امریکا سے ایف 16 کی خریداری پر بھارت کا رد عمل حیران اور مایوس کن ہے جب کہ امریکا میں بارہا اس بات کی وضاحت کی کہ طیارے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگی صلاحیت بڑھانے کے لیے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں سے پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا لہٰذا طیاروں کی خریدو فروخت پر کسی دوسرے ملک کو فکر لاحق نہیں ہونی چاہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں جس کا عالمی برادری نے بھی اعتراف کرتے ہوئے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے اس لیے تمام ممالک کا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تعاون ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وزارتی سطح پر اسٹریٹیجک مذاکرات کا چھٹا دور پیر سے واشنگٹن میں ہوگا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جب کہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…