جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف کی مدت ملازمت کا اختیار خود چیف آف آرمی سٹاف کے پاس ہے،مولانا فضل الرحمٰن

datetime 27  فروری‬‮  2016 |

حیدر آباد(نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بات حیدر آباد میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما اعظم جہانگیری کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا اختیار خود چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہے، ایسا مارشل لاء حکومت میں ہوتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن پر عوام کہتی ہے کہ امن ملا ہے لیکن مختلف صوبوں میں اس پر تحفظات موجود ہیں۔ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سول ادارے غیرمؤثر ہو گئے ہیں، امن و امان کے قیام کے لئے ملٹری کورٹس ہی ضروری ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وومین پروٹیکیشن بل سے پنجاب کے شوہر مظلوم اور مستقبل خوفناک نظر آ رہا ہے، اس بل کی منظوری کے بعد معلوم ہوا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ خود کو خادم اعلیٰ اسلئے کہلاوتے ہیں کیوں کہ وہ خود اپنے گھر کے خادم اعلیٰ ہیں۔ وومین پروٹیکیشن بل آئین اور شریت پاک سے متصادم ہے، قابل افسوس بات یہ ہے کہ پی ایم ایل این نے پرویز پشروف کے دور میں وومین پروٹیکیشن بل پر ووٹ نہیں دیا تھا، اب پتہ نہیں کس کے اشارے پر اور کیوں یہ بل لائے ہیں۔ مالانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس بنایا گیا ہے ،اسلام میں اگر کوئی خاوند خواتین کے حقوق نہیں دے رہا تو پنجائیت کے سامنے جائے اور پھر بھی حق نہ ملے تو عورت عدالت میں جائے۔ ملک میں ہر قانون سماج کے مطابق ہونا چاہئے جو قانون سماج کے مطابق نہ ہو وہ نہیں چل سکتا، اس قسم کے بدبودار قانون یورپ میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ این جی اوز کا لایا ہوا قانون ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…