جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی ایئر پورٹ حملہ:2سہولت کار ایک مقدمے سے بری

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 2014 میں ہونے والے حملے میں سہولت کار قرار دیئے گئے 2 افراد کو غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں کراچی کی مقامی عدالت نے عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ ایئر پورٹ حملہ کیس کے ملزمان کو 28 اکتوبر 2014 میں ہل پارک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان ندیم عرف برگر عرف ملا اور آصف ظہیر ایئر پورٹ حملہ کیس میں نامزد تھے، ان پر حملے میں سہولت کار ہونے کا الزام ہے۔8 جون کو کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے 4 ماہ بعد دونوں افراد کی 8 دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتاری کو ظاہر کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت ان سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔دونوں ملزمان کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے گرفتار کیا تھا، جبکہ ان کے ہمراہ دیگر 8 افراد بھی گرفتار کیے گئے تھے، گرفتاری کی پریس کانفرنس اس وقت کے قائم مقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی) اسپیشل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ثاقب میمن نے کی تھی، ان کے ہمراہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ راجہ عمر خطاب بھی تھی جبکہ سندھ پولیس کے آئی جی ان ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔پولیس نے ان ملزمان پر ایئر پورٹ حملے میں سہولت کار ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی جرائم میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔سینٹرل جیل کراچی میں اے ڈی جے جسٹس سکندر امیر پور نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں عدم ثبوت کی بنا پر دونوں ملزمان کو بری کیا۔ایئر پورٹ حملے کا کیس عدالت میں تاحال ابتدائی پیروی میں ہے کیونکہ اس میں 100 سے زائد گواہ ہیں جن میں سے تاحال صرف گواہوں کے بیانات قلم بند ہو سکے ہیں جبکہ باقی گواہوں کے بیانات قلم بند ہونا باقی ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان پر 14 مارچ 2015 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ حملے کا کیس ممکنہ طور پر فوجی عدالت منتقل کیا جا سکتا ہے اسی وجہ سے اس کی کارروائی سست روی کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…