پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اب پتہ چلا کہ شہباز شریف گھر سے ہی خادم اعلیٰ ہیں ، مولانا فضل الرحمان

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عورتوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قانون کے بعد پنجاب کے شوہروں کی حالت پر ترس آرہاہے اور انہیں اب پتہ چلا کہ شہباز شریف گھر سے ہی خادم اعلیٰ ہیں۔ حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مغربی معاشرے کے قوانین ہمارے معاشرے میں لاگو کئے جارہے ہیں۔ میاں بیوی سے متعلق قوانین کے لئے شریعت سے رہنمائی لینی چاہئے۔ بیوی یا گھر کے حقوق ادا نہ کرنے والے افراد کا معاملہ پنچایت میں اٹھانا چاہئے، پنجاب میں عورتوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے کسی بھی قانون کے خلاف نہیں لیکن حالیہ بنایا گیا قانون آئین اور شریعت کے متصادم ہے۔ این جی اوز کے قانون سے گھر ٹوٹیں گے اور مرد غیر محفوظ ہوجائیں گے۔ انہیں اب پنجاب میں شوہروں کی حالت پرترس آنے لگاہے، آج پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گھر سے ہی خادم اعلیٰ ہیں۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کا معاملہ بلا وجہ ہی الجھایا جارہا ہے، بلا شبہ آرمی چیف اچھی شہرت کے حامل انسان ہیں لیکن ان کی مدت ملازمت میں توسیع حکومت کی صوابدید ہے۔ اور یہ معاملہ آئینی اداروں پر چھوڑ دینا چاہئے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…