ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بہتر معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری، اسلام آبادکا 193، لاہورکا 199واں نمبر

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)معیار زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی آرگنائزیشن نے 230ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں اسلام آباد 193، لاہور 199نمبر پرہے ،ویانا کو رہائش کے لئے سب سے بہترین شہرکا درجہ ملا ہے جبکہ بغداد کو بدترین قرار دیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہتر ین معیارِ زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جا ری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ویانا کو رہائش کے لئے سب سے بہترین شہرکا درجہ ملا ہے جبکہ بغداد کو بدترین قرار دیا گیاہے۔حال ہی میں کئے گئے عالمی سروے کے مطابق 230ممالک کے ایک فہرست جاری کی گئی ہے، جس میںآسٹریا کا دارالحکو مت ویاناپہلے نمبر پربراجمان ہے ،جہاں رہائش کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔دنیاکے 230 شہروں کی فہرست میں پاکستان کے3 شہر شامل ہیں اور نہایت نچلی سطح پر ہیں،معیار زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی آرگنائزیشن کے18 سروے میں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 193، لاہور 199اور کراچی ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیوریخ ، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کا آکلینڈ، جرمنی کا میونخ چوتھے اور کینیڈا کا وینکوور پانچویں نمبر پررہا، محفوظ ترین شہروں میں یورپی ملک لکسمبرگ کا دارالحکومت لکسمبرگ سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔عراقی دارالحکومت بغداد عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بدترین معیار زندگی کا حامل شہر قرار دیا گیا ہے،اس سروے میں درج بالا شہروں کو نہ صرف لوگوں کے معیارِ زندگی کے مطابق جانچا گیا ہے بلکہ معاشی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور معاشرتی بنیادوں پر بھی پرکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…