اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسرعمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔آج ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت: استورمنفی04، سکردو منفی03، پاراچنارمنفی، گوپس منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کیمطابق لاہور میں 29، کراچی 36، پشاور29، کوئٹہ23 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔