لاہور(نیوز ڈیسک)دہشت گردی سے بچاﺅ کے لیے لاہور میں پاکستان رینجرز کے سو سے زائد جوانوں کی کمانڈو تربیت جاری ہے۔ لاہور کے ایک مقامی اسکول میں جاری کمانڈو تربیت میں رینجرز جوانوں کو ہتھیار وں کے استعمال ،فائرنگ کنٹرول اور سنائپر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سرچ ،ریسکیو اور دہشت گردی کے دوران معصوم شہریوں کے تحفظ کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں طویل مارچ کا اہتمام بھی کیا گیا۔مارچ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے جوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں اور ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خون پسینہ ایک کر دیں