جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کینجھر جھیل میں پانی بہت مگر کراچی والے پانی خریدنے پر مجبور

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر جھیل میں پانی کی سطح سمندر سے بھی اونچی، مگر شہر کے اکثر علاقے بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ ملک میں میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی کینجھر جھیل، یہ ایک بڑا پکنک پوائنٹ ہی نہیں بلکہ یہاں سے کراچی کو ہر روز 550 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے،تاہم کچھ عرصے سے پانی کی فراہمی مطلوبہ ضرورت سے کافی کم ہے اور کراچی کے اکثر علاقے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں، اس بات کو خود وزیر اعلیٰ سندھ بھی تسلیم کرچکے ہیں مگر واٹر بورڈ اپنی ذمے داری پوری کرنے کو تیار نہیں۔کینجھر جھیل انتظامیہ نے چند ماہ قبل بتایا تھا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال پانی کافی زیادہ ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پرانی مشینری اور متبادل انتظام کا نہ ہونا بھی قلت آب کی ایک اہم وجہ ہے۔اب اسے واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کی چپقلش کہیں ، پانی کی چوری کہیں یا حکا م کی مبینہ غفلت، نقصان صرف شہریوں کا ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام جاگیں اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے فوری حکمت عملی بنائیں کیونکہ پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…