نوشہرہ(نیوز ڈیسک)نوشہرہ کے علاقے مسلم ٹاون خوشحال کالونی اور حکیم آباد میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 20 مشتبہ افراد گرفتار جن میں 11غیر قانونی افغان مہاجرین بھی شامل ہے۔ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایلٹ فورس لیڈی پولیس حساس اداروں بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسراغ رساں کتے حصہ لے رہے ہیں۔اب تک کی اطلاع کے مطابق 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں 11غیر قانونی افغان مہاجرین شامل ہیں جبکہ دیگر مشکوک افراد کو مشترکہ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے