کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس مقابلوں کے دوران3 ڈاکوﺅں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق گلشن چورنگی کے قریب 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے اور گرفتار کر لیے گئے۔ ڈاکوﺅں کی شناخت رﺅف اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی جاوید جسکانی نے بتایا کہ گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ماڈل کالونی میں پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار اظہر حسین نے ڈاکو عبد العزیز کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا