پشاور (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے لئے تین قسم کے مختلف پشاور چپل تیاری کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کیلئے تین پشاور ی چپلوں کاتحفہ پشاور کے مقامی کاریگر کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ قسم کے چمڑے ، غیرملکی اور سول ایکسپورٹ کئے گئے اہم نوعیت کے سامان استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف پشاور ی چپل کے دیدار نکلے تھے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جوتے کی لمبائی نو انچ ، چوڑائی دس انچ ہے۔ پشاور چپل اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے اس سے قبل پشاور ی چپل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، سابق صدر پرویزمشرف سمیت دیگر اہم شخصیات کوبھی ارسا ل کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو گزشتہ روز ملنے والے پشاور چپلز کی خصوصی سکریننگ کے بعد اسے وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔