اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں واقع پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ اور ٹاﺅٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن، کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں 110ایجنٹس گرفتار، گرفتار شدگان کے خلاف مقدمات درج۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایجنٹ مافیا کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کی سر پرستی کرنے والے پاسپورٹ دفاتر کے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ ایجنٹ اور ٹاﺅٹ مافیا کے خلاف آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا جائے۔