جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

امسال سیلاب کے قوی امکان کے پیش نظر ضلعی ہیڈکوارٹر شہرسجاول کے ڈوبنے کا خطرہ

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول(نیوزڈیسک) دریائے سندھ کے سرے پر ڈیلٹائی ضلع سجاول میں امسال سیلاب کے قوی امکان کے پیش نظر ضلعی ہیڈکوارٹر شہرسجاول کے ڈوبنے کا خطرہ موجود ہے، ضلع سجاول میں دوہزار دس کے سیلاب کے دوران حساس قرار دئے گئے دریائی پشتوں میں سے کوٹ عالموں کے مقام پر شگاف پڑا تھا جس سے علاقے میں بڑی تباھی آئی اور لاکھوں انسانوں مویشیوں کو نقل مکانی کرنی پڑی، اس نقصان کی تلافی تاحال نہ ہوسکی ہے ، اور ھرسال دریائی پشتوں پر سیلابی کیفیت کے ایام میں پانی کے دباﺅ سے علاقے میں خوف کا عالم رہتاہے ، تاہم گذشتہ سال بھی دریاءمیں اضافی پانی کی وجہ سے سیلاب تو گذر گیاتاہم پانی اترتے وقت سجاول کے بلکل متصل منارکی کے حفاظتی پشتے میں شگاف پڑگیا، مذکورہ مقام پر دریاکا رخ سیدھاپشتے سے ٹکراکر گذرتاہے ، منارکی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے سیلاب میں حفاظتی انتظامات کئے گئے اور وزراءنے دورے کرکے اس کی مضبوطی کا یقین دلایا، آٹھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے دباﺅ میں بھی پشتہ تو سلامت رہالیکن پانی اترتے وقت کٹاﺅ سے سینکڑوں فٹ پشتہ جس میں بڑے پتھراور آہنی چادریں بھی ڈھے گئیں ،پانی کی سطح نیچے ہونے سے علاقے میں سیلاب تو نہ آیاتاہم کرپشن کی ایک اور داستان سامنے آگئی ، مذکورہ مقام پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ دکھائے گئے تھے، تاہم اسٹیل کی چادروں کے بجائے زنگ خوردہ آہنی چادریں لگادی گئی تھیں، حکومت سندھ کی جانب سے پشتہ کے ٹوٹنے پر بڑی لے دے ہوئی اور فوری طور پر اس کی مرمت کا وعدہ کیاگیا، چھ ماہ گذرجانے کے باوجود مذکورہ منارکی بندکے تین سو فٹ سے زائدحصے کو پر نہیں کیاگیاہے ، سیلابی ایام میں دریاءکاپانی سطح زمین سے بھی دس فٹ تک اوپر ہوتاہے، اور دریائی بہاﺅ اس منارکی بند سے سیدھاٹکراکر رخ تبدیل کرتاہے ،جس سے اس مقام پر شدید دباﺅ رہتاہے ،اس صورتحال میں چھ ماہ تک بھی کام نہیں کرایاجاسکاہے اورآئندہ چند ماہ میں دریاءمیں پانی آنے کی صورت میں سیلاب کا شدید خطرہ محسوس کیاجارہاہے، اسی شگاف سے دریاءکا رخ تبدیل ہونے سے بلکل قریب ترین سجاول شہر کا وجود خطرے میں آسکتاہے، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر علاقے میں خوف ہراس ہے ،لوگوں نے ابھی سے دیگر شہروں میں رشتہ داروں اور کرائے پر رہائش کے انتظامات شروع کردئے ہیں ، جبکہ پشتے کی مرمت کے لئے احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے ، سجاول ضلع سے نیب زدہ صوبائی وزیر اور دریائی کچے کے زمیندار محمدعلی ملکانی کے علاوہ آبپاشی و خزانہ وزیرمرادعلی شاہ، سمیت دیگر وزراءاور حکومتی رہنما بھی اس پشتے کا جائزہ لینے کے باوجود تاحال خاموش ہیں اور حکومتی سطح پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ،تاہم محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ حساس مقام کے ٹوٹے پشتے کی تعمیرکے لئے پروپوزل دیاگیاہے جبکہ پانی کا دباﺅ کم کرنے اور دریاءکا رخ اس مقام سے تبدیل کرنے کے لئے اسپربھی لگانے کا لکھاگیاہے ، تاہم ان پر ابھی تک عمل نہ ہوسکاہے ، ادھرمحکمہ آبپاشی میں کروڑوں روپے کے ٹھیکوں کے لئے کمیشن مافیاابھی سے سرگرم ہے، تاہم سابقہ کروڑوں روپے کے کاموں میں کئے گئے گھپلوں کی تحقیقات پر خاموشی اختیار کرلی گئی ہے ، مذکورہ حساس مقام پر کام شروع نہ ہونے سے علاقے میں شدید حراس پایاجاتاہے ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…