جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف کا نمبر آگیا،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)شہبازشریف کا نمبر آگیا،تہلکہ خیز انکشافات،کروڑوں روپے ناجائزکاموں پر اڑادیئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیرونی دوروں پر کروڑوں روپے کے سرکاری اخراجات کو ناجائز قرار دیدیا۔ 15-2014 ءکی آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے چین کے دوروں کے مقاصد بھی غیر واضح قرار دیدئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھی چین میں سٹیٹ گیسٹ تھے، کمروں کے کرائے کی مد میں بھی لاکھوں روپے وصول کر لئے گئے۔ چین کے دوروں کے لئے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی گئی، کھانے اور رہائیش حکومت چین کے ذمے تھی۔4 برس کے دوروں کی مفصل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے، کروڑوں کے اخراجات کی بھی مزید چھان بین ہو گی۔ اخراجات چھپانے کے لئے وزیر اعلیٰ آفس کا بجٹ استعمال کرنے کی بجائے پنجاب بورڈ آف ٹریڈ سے فنڈز کا اجراءکیا گیا۔ دوروں کے نتیجے میں پنجاب کو کیا ملے گا، بورڈ حکام اس بارے میں کلیتاً لاعلم ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ادائیگیاں کر دی گئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق وفد میں شامل افسروں کی بھی موجیں ہوتی رہیں، 30 فیصد کی بجائے 100 فیصد ڈیلی الاو¿نس لئے گئے۔ اخراجات کی فائلوں میں بیشتر رسیدیں اور متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی موجود نہیں ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…