جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بڑی پارٹیوں نے حکومت میں آنے کیلئے باریاں مقرر کر رکھی ہیں، سراج الحق

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس ملک کا ایک وزیرقوم کے462ارب روپے ڈکار جاتا ہے ،وہاں کی حکومتیں قومی خزانے کے ساتھ کیا کھلواڑ کرتی ہونگی ، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے ۔اگر چھت صاف ہو تو پرنالے سے گندا پانی نہیں آسکتا۔ دونوں بڑی پارٹیوں نے حکومت میں آنے کیلئے ایک دوسرے کی باریاں مقرر کر رکھی ہیں وہ ایک دوسرے کی کرپشن کو بھی تحفظ دیتی چلی آ رہی ہیں ۔احتساب کے اداروں کودونوں پارٹیوں کی حکومتوں نے ناکام بنایا ہے۔وزیر موصوف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پرواویلا کرنے والے بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔سابق چیئرمین نیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھاکہ روزانہ 12ارب کی کرپشن ہوتی ہے اسے روک کر ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے ۔عالمی استعمار امداد کے نام پر اپنے ایجنٹوں کو قرضوں کے جال میں پھنساتا ہے اور پھر ان کے ذریعے مقروض ممالک پر حکومت کرتا ہے ۔عوام کی محرومیوں کے ذمہ دار استعماری ایجنڈے پر کام کرنے والے حکمران ہیں ۔جب تک پاکستان کو کرپشن کے ناسور سے نجات نہیں دلالیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ مرکزی تربیت گاہ کے اختتامی سیشن اور بعد ازاں جامع مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 68سال سے قوم پر مسلط حکمران عالمی استعمار کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ،امریکہ اور مغرب نے اپنے مخصوص عزائم کی تکمیل کیلئے اپنے زرخرید غلاموں کوہمارے اقتدار کے اداروں پرمسلط کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوٹی گئی اربوں ڈالر ز کی رقم آئی ایم ایف ،ورلڈبنک سے لئے گئے قرضوں اور امریکہ سے امداد کے نام پرملنے والی بھیک کے مجموعی حجم سے کئی گنازیادہ ہے ۔سالانہ ہونے والی 4380ارب روپے کی کرپشن کو روک کر اور بیرونی بنکوں میں پڑی قومی دولت کو واپس لا کرہم نہ صرف تمام قرضے اتار سکتے ہیں بلکہ بڑے ڈیموں سمیت ملک میں درجنوں ڈیم اور توانائی کے منصوبے مکمل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ نظام کو زندگی اور بقا کرپٹ سیاستدانوں اور نوکر شاہی نے دی ہے۔ کرپشن کے خلاف بنائے گئے اداروں نے بھی ہمیشہ ان کو چھتری فراہم کی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن’’ ام الخبائث ‘‘ہے ،اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ پھیلتی جائے گی اور ملک وقوم اسی طرح مصیبتوں اور پریشانیوں کے بھنور میں غوطے کھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے خلاف تحریک کو جہاد سمجھ کراس میں شامل ہوں ،منبر و محراب سے اس کے خلاف آواز بلند ہونی چاہئے اور علماء و صحافی برادری سمیت وکلاء،اساتذہ ،طلباء، کسان اور مزدوراس تحریک میں شامل ہوجائیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کرپشن کے خلاف جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کردم لیں گے ،یہ پاکستان کے تحفظ کا مقدس مشن ہے جسے پورا کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جب تک ملک سے کرپشن کے ناسور کا قلع قمع نہیں ہوجاتا ،عوام اس تحریک کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی کرپشن کے خاتمہ کیلئے آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن آئین کی دفعہ 62/63پر عمل درآمدکو یقینی بنائے تاکہ الیکشن میں دولت کے اس کھیل کو روکا اور عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا جاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…