صدر گوگیرہ(نیوزڈیسک )چند روز قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی محبت میں اپنے گھر کی چھت پر انڈیا کا پرچم لہرانے والے شخص کی ضمانت منظور ہو گئی ۔تھانہ صدر کے علاقہ54ٹو ایل کا رہائشی نوجوان عمر دراز ٹیلر ماسٹر انڈین سٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے مشہابت رکھتا تھا اور اس کا زبردست فین تھا چند روز قبل اس نے اپنی ویرات کوہلی سے محبت کے اظہار کے لیے اپنے ہاتھ سے سلائی کر کے انڈین پرچم اپنے گھر کی چھت پر لہرا دیا تھا جس پر تھانہ صدر پولیس نے اس کو فوری گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف 123Appاور 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھجوا دیا تھا عمرادراز نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تو سول کورٹ نے اس کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس کے بعد اس کے وکلاءملک رضوان حیدر اور یوسف حیدر نے ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ اسد اللہ سراج کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ایڈیشنل سیشن جج نے وکلاءکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کے عوض عمر دراز کی ضمانت منظور کر لی ۔