جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

خواتین کے حقوق پر پاس بل خاندانی نظام تباہ کر دے گا،چیئرمین پاکستان علماء کونسل

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی سے خواتین کے حقوق پر پاس کروایا جانے والا بل خاندانی نظام کو مکمل تباہ کر کے رکھ دے گا۔خواتین پر تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کی اسلام نے شدید مذمت کی ہے لیکن خواتین کے حقوق کے نام پر ایسے قوانین مسلط کرنا جس سے انسانیت کی تذلیل ہو کسی بھی صورت درست نہیں ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت اور مرد کو جو حقوق دئیے ہیں وہ کوئی اور مذہب اور قانون نہیں دے سکتا ۔ پنجاب اسمبلی سے پاس کیے جانے والے قانون میں مرد کو تضحیک اور مذاق بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی معاملات باہمی گفت و شنید اور محبت اور پیار سے چلتے ہیں ۔ جبر کی بنیاد پر چلایا جانے والا نظام خاندانی اور معاشرتی اقدار کو تباہ کر کے رکھ دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں عورت پر تشدد کے واقعات انتہائی کم ہیں لیکن کوئی بھی صاحب عقل عورت پر تشدد کی اجازت نہیں دے سکتا۔پنجاب اسمبلی سے پاس کیے جانے والے قانون سے خاندانوں کے اندر چپقلش اور تصادم بڑھے گا اور صلح کے راستے بند ہوں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے باز پرس کریں اور اس قانون کو اعتدال کے دائرہ میں لایا جائے ۔ خواتین کے حقوق کے نام پر لایا جانے والا قانون ایک انتہاء ہے جس سے معاشرہ عدم توازن کا شکار ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…