ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد سے سابق افغان گورنر کے اغوا ءکا ڈراپ سین

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان میں رہا کر دیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اطلاع ملی کہ سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان صوابی روڈ سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے جس پر فوری کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فضل اللہ واحدی کو بازیاب کرا لیا گیا۔فضل اللہ واحدی کو پشاور میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا جہاں سے انھیں اسلام آباد کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی جانب سے فضل اللہ واحدی کو غیر مشروط طور پر بحفاظت بازیاب کرانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو 2 ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 سے اغوا کیا گیا تھا۔ سابق افغان گورنر کی رہائی کی کوششوں کے لئے افغانستان کے ایک پارلیمانی وفد نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…