پشاور(نیوز ڈیسک)کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے رنگ روڈ کے قریب باڑہ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ پشاورمیں رنگ روڈ کے قریب باڑہ چوک پرناکہ بندی کرکے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گل منان کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے جس کے قبضے سے بوتل نما بم اور دستی بم برآمد کرلئے گئے اور گرفتاردہشت گرد شہرمیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔دوسری جانب پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں 70 افراد گرفتارکیے گئے، گرفتارافراد میں 8 غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندے اور10 کرایہ داربھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے جب کہ تحقیقات کے لیے انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔