کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آج سندھ اور پنجاب کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کردیا۔کراچی میں گرین لائن منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی میں اضافہ ہوتا رہا لیکن انفرااسٹرکچر پر کسی نے توجہ نہیں دی جب کہ 2013 میں شہر کے امن کے لئے وزیراعظم نے اہم قدم اٹھایا جس پر سب نے لبیک کہا اور سیکیورٹی فورسز خصوصاًرینجرز نے امن و امان کی اونر شپ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا سہرا تمام اسٹیک ہولڈرز کو جاتا ہے، دہشت گردی پر قابو پانا رینجرز کا کارنامہ ہے اور شہر قئاد میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہر قیمت پر اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔گورنر سندھ نے گرین لائن منصوبے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بس کا عجب معاملہ تھا،نہ بس چل رہی تھی نہ بس چل رہاتھا، کراچی کوپاکستان کا دل کہتے رہے لیکن اس دل کی حفاظت کسی نے نہیں کی،دل کی شریانیں بند ہوتی گئیں جس پر وزیراعظم نے توجہ دی اور وزیراعظم نواز شریف نے آج سندھ اور پنجاب کے درمیان غلط فہمی کو ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ کراچی کے عوام کی ضرورت اور خواہش تھی، گزارش ہے نیشنل ہائی وے منصوبے کو بھی مکمل کیا جائے اور آپ آج فیصلہ کردیں کہ سرکلر ریلوے بھی ہم نے بنانی ہے۔تقریب سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی خطاب کیا جن کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں،اس طرح کے 5 مزید منصوبے شہر میں شروع کئے جائیں گے جنہیں آئندہ ڈھائی برسوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ لاہور سے کراچی کو ملانے والی موٹر وے کو سکھر کے بجائے حیدر آباد سے شروع کیا جائے اور شہر میں پانی کے مسائل کے حل کے لئے بھی پروجیکٹ شروع کئے جائیں۔
وزیراعظم نے آج سندھ اور پنجاب کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کردیا، ڈاکٹرعشرت العباد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت



















































