پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کراچی :وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکے والے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر کی ضمانت منظور

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے والے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، عالمگیر خان کو گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کے الزام میں کچرے والی گاڑی کے ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم کو آج سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے دونوں افراد کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ، اس موقع پر عالمگیر خان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ معاشرے میں کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلانا چاہتا بلکہ اس کی کوشش ہے کہ وہ اس شہر کو صاف رکھنے کے حوالے سے میڈٰیا کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا اس سے ایک تحریک نے جنم لیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا امتحان شروع ہو گیا ہے ، عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ، انہوں نے کہا کہ میں کل بھی ایک پیغام لے کر آیا تھا ، میں نے اپیل کی تھی کہ کراچی میں کچرے سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اور جب میری درخواست نہیں سنی گئی تو میں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔ میرے پاس مستقبل کے مزید کئی پروگرامز ہیں اور جھوٹے مقدمے فکس اٹ کا راستہ نہیں روک سکتے ، میں انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کراؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…