ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

صوبے میں100نئے تھانے قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاہے کہ پولیس افسران فرائض انتہائی لگن اور احساس ذمے داری کے ساتھ انجام دیں جبکہ تھانوں کے مجموعی امور میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ناصرف مختلف نوعیت کے جرائم کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کو نتیجہ خیزبنایاجائے بلکہ بوقت ضرورت شہریوں کوبھی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاقہ تمام زونل و رینج کے ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز اوردیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میںمجموعی طور پر100نئے تھانے قائم کیے جانے کی منظوری کے حوالے سے مختلف مقامات منتخب کرنے اورامن وامان کی مجموعی صورتحال وپولیس کی کارکردگی،پولیس اصلاحات کے تحت شہریوں سے پولیس برتاؤ، مفاد عامہ کے لیے یقینی اقدامات ، محکمہ پولیس کے مورال کوبلندرکھنے سمیت دیگر اقدام پرمشتمل سفارشات سمیت نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد،اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے انسدادی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے مختلف منتخب کیے جانے والے مقامات پر30 نئے تھانوں جبکہ سندھ کے دیگراضلاع میں 70 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اوراس حوالے سے مقامات کے انتخاب و دیگر ضروری امور پر تمام تر اقدام کو یقینی بناتے ہوئے جلدہی کام کاآغازکیاجارہاہے،آئی جی سندھ نے صوبے میں انسداد جرائم ، ملوث گروہوں کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کے تحت پولیس کی کارکردگی اور صوبائی پولیس کی جانب سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اوردیگرسماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف کامیاب آپریشنزجیسے اقدام کوسراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…