جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسعود اظہر پر پابندی کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کے لیے ہندوستان اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے جارہا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان گذشتہ کئی برس سے اس حوالے سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ ‘ہم مسعود اظہر کا نام پابندی کی فہرست میں شامل کروانے کے لیے 1267 پابندی کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔ یہ خلاف معمول بات ہے کہ ایک تنظیم کا نام تو فہرست میں موجود ہے، لیکن اس کے رہنما کا نام اس میں شامل نہیں ہے’۔ مسعود اظہر ‘زیرِ حراست’وکاس سوارپ ںے مزید بتایا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایسے 11 دہشت گردوں کی فہرست بھی فراہم کی ہے جو القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں اور ہندوستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ 18 فروری کو ‘ہندوستان میں دہشت گردی سے منسلک’ 11 افراد اور تنظیموں کی فہرست 2253/1989/1267 داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی کو پیش کی گئی۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے 2001 میں جیش محمد پر پابندی عائد کی تھی لیکن ہندوستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بعد مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کروانے کی کوشش ا±س وقت کامیاب نہ ہوسکیں جب چین نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…