اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقاریر!مولاناعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے مولانا عبدالعزیز کے مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر مولانا عبدالعزیز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران مدعی مقدمہ جبران ناصر کے وکیل مسرور شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے موکل کی طرف سے کل ہی وکیل مقرر کیا گیا ہے لہذا مقدمے کی تیاری کیلئے انہیں مہلت دی جائے اس پر مولانا عبدالعزیز کے وکیل طارق اسد نے اعتراض اٹھایا کہ مولانا عبدالعزیز کو سکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے ان کو بار بار عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا لہذا ضمانت پر فیصلہ آج ہی کیاجائے اس پر جج راجہ آصف محمود نے مسرور شاہ ایڈووکیٹ کو کہا کہ آپ اسی طرح تاریخوں میں تاریخیں لیتے رہے تو عدالت مولانا کو حاضری سے استثنیٰ دے دیگی عدالت نے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی اور حکم دیا کہ سات مارچ کو مکمل تیاری کے ساتھ وکلاءعدالت حاضر ہوں

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…