اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخواہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں صوبے کے حصے کے پانی کا معاملے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کے پی کے حکومت نے پانی کے معاملے پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ صوبہ اپنے حصے کا پانی استعمال نہیں کر رہا ¾ اس پانی کو دیگر صوبے استعمال کر رہے ہیں لہذا خیبر پختونخواہ حکومت کو اس کے حصے کے اضافی پانی کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں پانی کے معاملے پر وزیر اعظم سے ایکٹ 1992میں ترامیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائےگا ۔