پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کی سیکیورٹی کی مشق ’’ تحفظِ ساحِل‘‘ کا انعقاد

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )جناح نیول بیس اورمارہ اور اِس سے ملحقہ انفرااسٹرکچر کی کسی دہشت گرد حملے سے حفاظت کے سلسلے میں موجود سیکیورٹی انتظامات اور اِن کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کی سیکیورٹی کی مشق ’’ تحفظِ ساحِل‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز،پاک میرینز، پاک کے بحری جہاز وں اور ہیلی کاپٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان نیوی کی اس اہم بیس کی سیکیورٹی کی مشق کرنے اور اس سیکیورٹی کو مزید بہتربنانے کے لئے پاکستان نیوی کی مختلف یونٹس ،قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز اور اداروں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں اور بھرپور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا۔ ساحلی علاقوں میں قائم بیسز کی سیکیورٹی اور دفاع کے منصوبوں کی توثیق کے لئے پاکستان نیوی ساحل پر اس طرز کی مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتی ہے۔ان مشقوں میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں گوادر پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کا پاک چین اقتصادی راہداری کے ضمن میں ہونے والے آئندہ کے ترقیاتی کاموں اور ہمارے میری ٹائم خطے میں معاشی سرگرمیوں کے انعقاد میں ایک حساس نوعیت کا تعلق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…