پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جو بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی منقطع کر دی جائے گی،عابد شیرعلی

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ بجلی کے حوالے سے ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے جو بھی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی منقطع کر دی جائے گی،سیاستدان بڑے بڑے بجلی نادہندگان کی سفارش کرتے ہیں ،وزارت پانی و بجلی کے بعض منصوبوں پر صرف کاغذوں میں کام ہوتا ہے عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا ہے اگر ہمیں بروقت فنڈز فراہم کئے جائیں تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں بعض سیاستدان بجلی چوروں کی حمایت میں آجاتے ہیں اس وقت ملک میں بجلی صارفین کے ذمے اربوں روپے کے بقایا جات ہیں اور بعض علاقوں میں نادہندگان کی بجلی منقطع کرنے پر ہمارے کارکنوں کو شہیدکیا گیا ہے میں یہ واضح کرتا ہوں کہ ملک میں بجلی کے حوالے سے کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے جو بھی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی منقطع کر دی جائے گی انہوں نے کہاکہ وزارت پانی و بجلی کے بعض منصوبے صرف کاغذوں میں مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ عملی طور پر سوائے مٹی کے ڈھیر کے کچھ نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ وزارت کے افسران منصوبوں کے بارے میں فراہم کئے جانے والے دستاویزات پر ہی اعتبار کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت بجلی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے تاہم ہمیں فنڈز بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کمیٹی کے اراکین سے گذارش کی کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کیلئے بھرپور تعاون کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…