جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ،ایس او پیز جاری کرنیوالی پہلی پاکستانی جماعت بن گئی

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع ضوابط کار( ایس او پیز ) جاری کرنے والی پہلی پاکستانی جماعت بن گئی۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے نو صفحات پر محیط ضوابط کار تحریری شکل میں جاری کر دیے۔ اڑسٹھ نکات پر مشتمل ضوابط کار میں انتخابی طریقہ کار اور انتخابی عملے کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی منظوری سے جاری ہونے والے ضوابط کار میں انتخابی فہرستوں کی تیاری سے نتائج کے اعلان تک کے مراحل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ انتخابی عملے اور الیکشن کمیشن سے وابستہ افراد کو ہر قیمت پر غیر جانبداریت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتخابی فہرستوں کی موثر تیاری اور ان پر اعتراضات کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول, تکمیل اور داخلے کے ساتھ انکی پڑتال کے عمل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یوسی, تحصیل, ٹان, ریجن اور صوبے کیلئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کیلئے دو ایپلیٹ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں۔ قومی سطح کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر مرکزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔ یوسی, تحصیل, ٹان اور ضلع کی سطح پر متنازع نتائج ریجنل اور صوبائی ٹربیونلز جبکہ ریجن اور صوبے کی سطح کے تنازعات صوبائی اور مرکزی ٹربیونلز کے سامنے اٹھائے جا سکیں گے۔ مرکزی سطح کے انتخابی نتائج پر اعتراضات کی سماعت محض مرکزی ٹربیونل کے روبرو ہی ممکن ہو سکے گی۔ الیکشن ٹربیونلز 30 روز کے اندر انتخابی تنازعات نمٹا کر مرکزی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔مرکزی الیکشن کمیشن ٹربیونلز کے فیصلے ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے اور ضرورت پڑنے پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا بھی ذمہ دار ہو گا۔ انٹرا پارٹی اتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان کی بجائے “کوڈ نمبر” الاٹ کیا جائے گا۔ امیدواروں کو قواعد کے اندر رہتے ہوئے اپنے انتخابی کوڈ کی تشہیر کی اجازت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…